ہر سال بائیس اپریل ارتھ ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔ پلاسٹک کے بے تحاشہ استعمال سے ہونے والے نقصانات سے آگاہی کے لیے اس سال کا موضوع کرہ ارض بمقابلہ پلاسٹک ہے۔ ہماری زمین کو پلاسٹک کے بے تحاشہ استعمال سے پیدا ہونے والے ماحولیاتی بحران کا سامنا ہے۔ ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک ہماری زمین اور آبی گزرگاہوں کو آلودہ کرتے ہیں، اس نازک ماحولیاتی نظام کو نقصان پہنچاتے ہیں جس سے ہماری بقاء وابستہ ہے۔ یہ نہ صرف سمندری اور آبی حیات کو نا قابل تلافی نقصان پہنچاتے ہیں بلکہ پانی کی نکاسی اور بہاؤ کو روک کر سیلاب کا سبب بھی بنتے ہیں- بار بار استعمال ہو سکنے والے متبادل کا انتخاب ایک اہم تبدیلی لا سکتا ہے ۔ آئیے، ایک بار استعمال ہونے والے پلاسٹک کو ترک کریں اور ایک صحت مند زمین کے لیے مل کر کام کریں ۔